میٹرو بس کے جنگلے کو بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے، محمد جاوید

مصطفی آباد/للیانی: میٹرو بس کے جنگلے کو بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے، جنگلے کے اوپر بجلی بنانے والے پلانٹ لگائے جائیں جنہیں میٹرو بس کی چھت سے چلایا جائے، اگر حکمرانوں کی نیت اچھی ہو تو ہر مشکل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنا زور میٹرو بس پر لگانے کی بجائے ریلوے کا نظام بہتر کریں تا کہ پاکستانی حکومت ترقی کرے، میٹروبس کے منافعے کا کچھ حصہ بیرونی ملک جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین غریب اتحاد کونسل ملک محمد جاوید کھارا نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو بس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر حکمرانوں پر امید نہیں کہ وہ کام کریں۔