میٹرو بس مفت سروس ختم،آج سے 20روپے کرایہ وصول کیا جائیگا

Metro Bus

Metro Bus

لاہور(جیوڈیسک)میٹرو بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے کرایہ وصول کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔میٹرو بس کے مسافروں کو آج سے 20 روپے کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

میڑو بس سروس کی افتتاحی تقریب پر پنجاب حکومت نے ایک ماہ تک فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،لیکن مفت سفر ہونے کی وجہ سے مسافروں کے رش اور بدنظمی کے باعث ٹکٹ لاگو کرنے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔گجومتہ سے شاہدرہ ٹاون تک مسافروں کو 20 روپے کرایہ ادا کرنا ہو گا۔