میٹرو بس سروس پراجیکٹ میاں برادران کی نہایت بہترین کاوش ہے : حاجی محمداسلم خان

کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات حاجی محمد اسلم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرو بس سروس پراجیکٹ میاں برادران کی نہایت بہترین کاوش ہے جس سے عوام الناس کو بے شمار فائدہ ہو گا کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کیلئے یہ میاں برادران کا بہترین تحفہ ہے اس میٹرو بس پراجیکٹ سے نہ صرف لاہور کے عوام الناس مستفید ہونگے یہ پاکستان اور ترقی کا مشترکہ کارنامہ ہے پورے پاکستان میں یہ تاریخی کام میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے کیا جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور ساڑھے چار سال میں اس کی لاگت ملک کو واپس آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی تو پورے ملک میں اس طرح کے پراجیکٹ شروع کئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں کم سے کم لاگت سے مکمل ہوا ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن اسی طرح کے نئے پراجیکٹ شروع کرے گی جو عوام کیلئے خوشی کا باعث ہونگے پہلے دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے موٹر وے کا پراجیکٹ مکمل کیا تھا۔

جس سے آج تک پورے پاکستان کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور میٹرو بس سروس سے بھی اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور مہذب لوگوں کی سواری مہذب طریقے سے اپنا سفر کر سکیں گے۔