تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا اجلاس آج منعقد ہو گا

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی گروپ کے ذمہ داران شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،سیٹھ اکرام رضا،زاہد اکرم ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بروز جمعرات گجرات میں نظریاتی گروپ کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ضلع گجرات ،تحصیل گجرات ،تحصیل کھاریاں ،تحصیل سرائے عالمگیر میں ہر سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد تمام یونین کونسلز کے منتخب افراد سے بھر پور رابطہ کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر نے والے تمام ساتھیوں کو اکٹھا کیا جائے گا اور ضلع گجرات سے ایسے افراد کو منتخب کروایا جائے گا جن پر نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے ممبران بلکہ پورے ضلع کے عوام بھی انگلی نا اٹھا سکیں گے۔