میکسیکو : ڈائیونگ کلف چیمپئن شپ برطانوی گیری ہنٹ کے نام

Cliff Diving

Cliff Diving

میکسیکو (جیوڈیسک) برطانیہ کے گیری ہنٹ نے میکسیکو میں ہونے والی ورلڈ ڈائیونگ کلف چیمپئن شپ جیت لی۔ ایونٹ میں حصہ لینے والے چودہ ڈائیورز کو ستائیس میڑ بلند چھٹان سے چھلانگ لاگانا تھی۔ جن کی حوصلہ افرائی کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

برطانیہ کے گیری ہنٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سوپوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،روس کے آرٹرم دوسرے جبکہ امریکا کے ڈیوڈ کلٹری تیسرے نمبر پر رہے۔