میکسیکو: سمندری طوفان، بارشوں اور نے تباہی مچادی

Mexico Floods

Mexico Floods

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں سمندری طوفان، بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے بڑھ گئی ہے۔ ملک کا ایک بڑا چڑیا گھر بھی پانی میں ڈوب گیا۔ ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد میکسیکو کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

ملک کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد آبادی کا انخلا بھی جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد لا پتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر مینوئیل میں ایک بڑا چڑیا گھر بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ زیادہ تر جانوروں کے پنجرے تباہ ہو چکے ہیں اور کئی جانور مرگئے ہیں۔