چین میں دلدلی کیچڑ اور کنوئیں میں پھنسی خواتین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا

Women Safe

Women Safe

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں دلدلی کیچڑ اور کنوئیں میں پھنس جانے والی دو خواتین کو ریسکیو رضا کاروں نے بحفاظت باہر نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر وینان میں 60 سالہ عمر رسیدہ خاتون دریا کنارے چہل قدمی کر رہی تھیں جب بے دھیانی میں پھسل کر دلدلی کیچڑ میں جا پھنسیں۔

اگلی صبح اس راستے سے گزرتے ایک شخص نے خاتون کو دلدل میں پھنسا دیکھ کر فورا فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کو مطلع کیا جسکے بعد خاتون کو وہاں سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔دوسری جانب چین کے صوبے ہنان کی ژیائی کانٹی میں ادویات کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے ایک خاتون گہرے کنوئیں میں جا گری۔

کم و بیش 15 دنوں تک لاپتہ رہنے کے بعد خاتون کے شوہر نے ریسکیو رضاکاروں اور پولیس کی مدد حاصل کی جنہوں نے Su Qixiu نامی ان خاتون کو قریبی کنوئیں میں تلاش کر لیا اور انہیں رسیوں کے سہارے کنوئیں سے بحفاظت باہر کھینچ لیا گیا۔