میکسیکو: بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،13 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں فرنینڈ نامی طوفان اور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات میں تیرہ افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ حکام کے مطابق بارش نے ملک کے شمالی علاقے میں تباہی مچا رکھی ہے۔ بارش کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

میکسیکن ایمرجنسی سروسز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمکہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔