میکسیکو میں ٹرک الٹ گیا،49 تارکین وطن ہلاک

Mexico Truck Accidents

Mexico Truck Accidents

نیو میکسیکو (اصل میڈیا ڈیسک) میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 49 تارکین وطن ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔