میاں صاحب ضد نہ کریں،استعفا دے دیں، عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ڈی چوک پر مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب ضد نہ کریں،استعفا دے دیں، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے عوام کا سمندر ہوگا، نئے پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

نیا پاکستان سب کو مبارک ہو، آج جشن منائیں گے، اللہ کا شکر ادا کریں گے۔ عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور ہے، آپ میچ نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوآج یہاں آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے پاکستانی عوام کو ظلم سے آزادی دلانی ہے، پولیس غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کرے۔ اسلام آباد پولیس نےآج کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے ہمارا استقبال کیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔