ہماری فوجی کارروائیوں نے مآرب میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی: عرب اتحاد

Turkish Al-Maliki

Turkish Al-Maliki

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی مسلسل فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو مآرب کے العبدیہ علاقے پر چڑھائی سے روکا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغی مسلسل 18 دن سے العبدیہ ڈاریکٹوریٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہمارے فضائی حملوں نے ان کی پیش قدمی روک دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 96 گھنٹوں کے دوران اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر118 حملے کیے تاکہ حوثی ملیشیا کی پیش قدمی کو روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کی 15 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں جب کہ 400 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یمن بالخصوص مآرب کے علاقے العبدیہ میں ممکنہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

خیال رہے کہ حوثی ملیشیا گذشتہ کئی ہفتوں سے العبدیہ کے علاقے میں شہری آبادی پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے۔ العبدیہ ڈاریکٹوریٹ کی آبادی ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔