مِنی بجٹ کے بعد ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

 Mustafa Nawaz Khokhar

Mustafa Nawaz Khokhar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ پاس ہونے کے تیسرے ہی روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا جوق در جوق ٹی وی اسکرینوں پر بیٹھ کر کہتے رہے ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے جتنا مرضی تڑپیں، اب نواز شریف اس جعلی حکومت کو ڈھیل نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان سے حکومت چلتی نہیں مگر زبان بہت چلتی ہے۔