وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی اور دیگر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی،DIGخالد محمود چوہان ،چیف انجینئر شاہرات چوہدری مبشر حسین،(ر) سپرنٹینڈنٹ ایکسائز چوہدری حق نواز ،کرنل (ر)بلال خان ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد امین ،سابق چیئرمین جموںوکشمیر بنک چوہدری مختار ،زونل ہیڈ نیشنل بنک چوہدری محمدقربان ۔

ایکسین شاہرات محمود راٹھور ،لالہ عبدالقیوم نے گزشتہ روز زمیندارہ ہاؤس جاکر سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے بیٹوں میجر جنرل اکرام الحق،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری،انجینئر احسان الحق،انجینئر اعزاز الحق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی۔