بھمبرکی خبریں 24.02.2013

پیپلزپارٹی کی حکومت 2سال گزرنے کے باوجود بھمبرمیں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت 2سال گزرنے کے باوجود بھمبرمیں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکی گزشتہ دور میں سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کی قائم کردہ مسٹ یونیورسٹی بھی زبوں حالی کا شکار چوہدری مجید کی طرف سے گزشتہ دورہ بھمبر کے دوران بھمبر کو بڑاترقیاتی پیکج دینے کا اعلان بھی محض ہوائی اعلان ثابت ہو اتفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر موجودہ حکومت قائم ہونے سے لیکر تعمیر وترقی کے لحاظ سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے بھمبر کے پارٹی جیالے صوابیدیدی عہدوں پر تقرری سے محروم ہیں گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے میگا پراجیکٹ بھی تعطل کا شکار ہیں راجہ محمد ذوالقرنین خان نے بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرکے بھمبر میں تعلیمی انقلاب لانے ک جو کامیاب کوشش کی تھی اور اس کیلئے90کنال رقبہ مختص کیا گیا تھا موجود ہ حکومت نے اس کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے اور یونیورسٹی کا قیام کھٹائی میں پڑتا نظر آتا ہے حکومت اور اپوزیشن میںموجودعوامی نمائندے بھی مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں سابق وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم کی اعلان کر دہ صحافتی کالونی کا اونٹ بھی کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا نہ ہی تعمیروترقی کا کوئی نیا منصوبہ شروع کیا جا سکا ہے گزشتہ دور حکومت کا منظور کردہ گریٹر واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے اور سیوریج کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہو سکا اسٹیڈیم کا کام بھی بند ہے سماہنی اور برنالہ میں گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کے اعلانات بھی محض اعلانات کی حد تک محدود ہیں بھمبرکے پارٹی کارکنوں اور پڑھے لکھے نوجوانوں میں بھی شدید مایوسی پائی جاتی ہے تحصیل بھمبر میں 2سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک تحصیل چیئرمین کا تقرر بھی عمل میں نہیں لایا جاسکا جس کی وجہ سے غریب لوگ زکوة سے محروم ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا جہیز فنڈ تقسیم کیا جا سکا ہے سڑکوں کی حالت نا گفتہ نہ ہے اور عوامی حلقوں میں موجودہ حکومت بارے شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزارت ماحولیات کے احکامات کھو کھاتے برنالہ شہر میں آلودگی پھیلاتے کرش بند نہ ہو سکے کرش مشینیں آلودگی پھیلانے میں مصروف
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزارت ماحولیات کے احکامات کھو کھاتے برنالہ شہر میں آلودگی پھیلاتے کرش بند نہ ہو سکے کرش مشینیں آلودگی پھیلانے میں مصروف برنالہ شہر اور گردونواح کے لوگ شدید پریشان سینکڑوں دمے کے مرض میں مبتلاء عوام علاقہ کا کرش مشینیں شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق تھانہ برنالہ سے چند قدم کے فاصلے پر واقع کرش مشینوں نے عوام علاقہ کی زندگیاں اجیرن بنا دیں سیالکوٹ ،گجرات اور گوجرانوالہ کے علاقوں کو بجری فراہم کرنے کیلئے کرش مالکان نے عین برنالہ شہر کے قریب کرش مشینیں نصب کر رکھی ہیں جن سے اٹھنے والی دھول نے شہر اور گردونواح کے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے محکمہ ماحولیات نے بھی برنالہ شہر کے قریب کرش مشینوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کی آلودگی کو نقصان زدہ قرار دیا تھا لیکن برنالہ شہر کی ایک بااثر سیاسی شخصیت کی ایماء پر نہ تو کرش مشینوں سے اٹھنے والی دھول اور آلودگی کے باعث علاقہ کے سینکڑوں لوگ دمے اور سانس کی دیگر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں برنالہ کے شہریوں اور دیگر عوام علاقہ نے وزارت ماحولیات اور حکومت سے نوٹس لینے اور کرش مشینوں کو آبادی والے علاقوں سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما محمد کلیم الفتح نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے پہلے مقبول بٹ کو پھانسی دی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما محمد کلیم الفتح نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے پہلے مقبول بٹ کو پھانسی دی اور اب ایک بار پھر تحریک آزادی کو دبانے کیلئے افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکا دیا کشمیری مظالم
سے گھبرانے والے نہیں آخری دم تک حقوق اور آزادی کی جنگ لڑینگے افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید نے اپنے خون سے جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج افضل گورو نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو چوم کر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے اور اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پھانسیاں دینے سے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبایا جا سکے گا تو یہ اسکی خام خیالی ہو گی افضل گورو کی شہادت کے بعد تحریک آزادی ایک نئے جذبے اور جوش کیساتھ آزادی کی منزل تک پہنچے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال قومی خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ محکمہ صحت اور تعمیرات کے آفیسران کی چشم پوشی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال قومی خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ محکمہ صحت اور تعمیرات کے آفیسران کی چشم پوشی عوامی اور شہری حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں محکمہ صحت کے دفاتر اور رہائشی کالونی میں 30لاکھ سے زائد مالیت کا تعمیراتی کام جاری ہے جس میں محکمانہ ترجیحات سے ہٹ کر مارگلہ بجری اور چناب کی ریت کی بجائے لوکل میٹریل کا کھلے عام استعمال کرکے قومی خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا جا رہاہے جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران بھی حقائق سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں نے DHOمیں ہونے والے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال اور ناقص کام پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تمام سرکاری محکمہ جات کے ملازمین تنخواہیں لینے تک محدود ہوچکے ہیں بلکہ تمام سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی عوام دشمن پالیسیوں کا روپ دھار چکی ہے میرٹ ،قانون کی حکمرانی اور انصاف دیوانے کا خواب بن کر رہ گیا ہے جبر ،ظلم اور استحصال عروج پر ہے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو اپنے اوپر بلدیہ مجسٹریٹ اور دیگر پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران اور آفیسران کی طرف سے ہونے والے ظلم و زیادتی کے بارے میں ملنے کیلئے آیا انہوں نے کہاکہ بجلی ،گیس ،پٹرلیم مصنوعات ،گھی ،چینی ،دالیں ،آٹا اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں ناقابل اعتبار حد تک دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لیکن ان قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کیخلاف حکومت کیا کارروائی کر رہی ہے اس پر تمام سرکاری ادارے اور ان کے ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں طرفہ تماشہ یہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور بلدیہ مجسٹریٹ کو ریڑھی اور کھوکھے والا ہی گراں فروش نظرآتا ہے سموسے ،پکوڑے ،سبزی اور فروٹ بیچنے والون کے علاوہ دیگر تمام چیزیں شاید اتنی سستی ہو گئی ہیں کہ روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ لیکر کامیاب ہونے والوں نے عوام سے اپنے وعدے پورے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ظلم ہے کہ مجسٹریٹ مارکیٹ میں صرف دیہاڑی لگانے کیلئے پولیس کی فوج ظفر موج لیکر آئے اور چھوٹے چھوٹے مکان داروں کو جرمانے کرے جو اپنے بچوں کو پیٹ پالنے کیلئے دن بھر مشقت کرتے ہیں اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس لیے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور بھمبر تحصیل و ضلعی اور بلدیہ ایڈمنسٹریشن کو عوام دوست رویہ اپنانے کی تحریک کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے لیکن آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کی جدوجہد بھی ہماری ترجیحات کا لازمی حصہ ہے بالخصوص بھمبر میرا آبائی حلقہ ہے اس لیے یہاں کے غریب ،محنت کش طبقات کیساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور کھانا بندکر دیا تعمیروترقی کے دعوے دار حکومت نے غریب لوگوں کا جینا محال کر دیا محکمہ مالیات کی طرف سے ادویات کی خریداری اور مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے کی مد پر پابندی پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پا یا جا تا ہے تفصیلات کیمطابق محکمہ مالیات نے ہسپتالوں میں ادویات کی ترسیل اور مریضوں کو دیے جانے والے کھانے پر مالیاتی بحران کا بہانہ بنا تے ہوئے پابند ی لگا رکھی ہے جس سے غریب لوگ کو کہ علاج معالجے کی غرض سے دور دراز دیہی علاقوں سے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں کھانے سے محروم ہو گئے ہیں اور ہسپتالوں میں دی جانے والی ادویات کا سلسلہ منقطع ہو جانے کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں اور حکومت کے اس فیصلے پر شدید غم و غصہ پا یا جا تا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم سے ہسپتالوں کو مالیت بحران سے استثناء کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ وزیر اعظم وزراء کی فوج ظفر موج اور خزانے پر بوجھ بننے والے وزیروں مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کو فارغ کرکے ان پر اٹھنے والے اخراجات مریضوں کی ادویات اور ہسپتالوں میں کھانا فراہم کریں ۔