ڈنگہ کی خبریں 24.02.2013

ڈنگہ : چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ کی آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا سے ٹیلی فونک گفتگو،تعیناتی پر نیک خواہشات اور مبارکباد دی

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،معروف زمیندار،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ کی آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کو فون پر مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے مشتا ق سکھیرا کو آئی جی بلوچستان تعینات ہونے پر ٹیلی فونک مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے حکومتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ مشتاق سکھیرا جیسے پولیس افسران ہی محکمہ کی آن و شان اور ملک کے صحیح معنوں میں محافظ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں بلوچستان کے حالات کو سازگار کرنے میں آئی جی مشتاق سکھیرا اپنا کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قومی الیکشن کی آ مد آمد ڈیر ے پھر سے آ باد ہو نا شروع ہو گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) قومی الیکشن کی آ مد آمد ڈیر ے پھر سے آ باد ہو نا شروع ہو گئے رونقیں لگ گئیں اور گاڑ یاں بھی دوڑنے کے لئے تیار کر لی گئیں 3ماہ کے عرصہ کے بعد بند رہنے والے ڈیرے کھل گئے ہیں اور نئے ڈیرے بھی بنا کر نئے امیدوار بھی اپنی الیکشن مہم چلانے کی کو ششوں میں لگ چکے ہیں او جوں جو ن الیکشن نز دیک آ ر ہے ہیں مہم میں بھی تیزی آ تی جارہی ہے نگران حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کا مو سم با قا عدہ طور پر آ جا ئے گا اور ساتھ یہی پارٹیاں تبدیل کر نے کا سلسلہ پھر سے عروج پکڑے گا اور ٹکٹ کے حصول کے لئے پہلے ہی وفاداریاں تبدیل کی جا رہی ہیں مگر نگران حکومت کے اعلان کے بعد اتھل پتھل کا بازار بھی سر گرم ہو گا اور عوام ایک بار پھر اپنے لئے نئے نما ئندے منتخب کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ و گردونواح میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ و گردونواح میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سید صغیر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ڈنگہ کے اے ایس آئی محمد افضل آف سویہ نے نفری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کر کے ڈنگہ کی بیشتر ڈکیتیوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ عاصم فیضان کو لاہور سے گرفتار کر لیا ۔ عاصم فیضان نامی مبینہ ڈکیت ڈنگہ میں ہونے والی کئی ڈکیتیوں بشمول حاجی برادران کی دو کروڑ روپے کی ڈکیتی میں مطلوب تھا ۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : امجد مکڑ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) امجد مکڑ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ملک اعجاز احمد شاہد عباسی بشارت علی طاہر محمد افضل مکڑ چوہدری محمد اصغر مکڑ ڈاکٹر پرویز اختر بشیر انصاری سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) ڈنگہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ۔ فی کلو مرغی کا گوشت 220روپے سے بھی تجاوز کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر دیا گیا ۔ ڈنگہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 220روپے سے بھی تجاوز کر گئی ۔ جبکہ گوجرانوالہ ‘ گجرات ‘ لالہ موسی منڈی بہاؤالدین میں مرغی کے گوشت کی قیمت فی کلو 180روپے ہے ۔ مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کی ملی بھگت سے قصاب برادری سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل مصنوعی قیمتوںمیں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید نورالحسن شاہ آئندہ ہر بدھ کے روز عوامی رابطہ دفتر ڈنگہ میں بیٹھا کریں گے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سید نورالحسن شاہ آئندہ ہر بدھ کے روز عوامی رابطہ دفتر ڈنگہ میں بیٹھا کریں گے ۔ اس بات کا اعلان سید نورالحسن شاہ نے گزشتہ روز ہونے والے عوامی رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریر کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بدھ کو یہاں بیٹھا کر عوامی وفود سے ملاقات کروں گا اور اپنے کارکنوں سے روابط مزید بڑھاؤں گا ۔ ہر کوئی بلا جھجھک مجھ سے عوامی رابطہ دفتر آ کر مل سکتا ہے۔
۔۔۔ْْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اہل ڈنگہ نے سید منظور حسین شاہ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے،سید نورالحسن شاہ کی عوامی رابطہ آفس میں صحافیوں سے گفتگو
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) رہنما مسلم لیگ ن سید نورالحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے ڈنگہ میں اپنے عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ کو کامیاب بنا کر اہل ڈنگہ نے سید منظور حسین شاہ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے ۔ ہم نے ڈنگہ میں اس سے پہلے ڈیرہ اس لئے نہیں بنایا کیونکہ جو میاں طارق محمود کا ڈیرہ ہے ہم اسے اپناہی سمجھتے ہیں ۔ ہم ڈیرہ اسے سمجھتے ہیں جہاں غریب لوگوں کی آواز سنی جائے ۔ ہم ڈیرے صرف سیاست چمکانے کے لئے نہیں بناتے ہمارے ڈیروں کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ انہوں نیکہا کہ ہم نہ قبضہ گروپوں میں شامل ہیں نہ ان سے کوئی تعلق رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نیکہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے انصاف کیا اور حق سچ کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانگنے کے عادی نہیں اور نہ کبھی ٹکٹ مانگا ہے ۔ اس دفعہ بھی پارٹی قیادت نے خود بلا کر ٹکٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ این اے 106کا ٹکٹ سادات خاندان کے پاس اور ایم پی اے کا ٹکٹ میاں طارق محمود کے پاس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہ جو بھی فیصلہ کریں گے عوام کی مشاورت سے کریں گے ۔ یہ حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں بلکہ زرداری ٹولہ کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسراقتدار آ کر سب سے پہلے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔ انہوں نیکہا کہ ہم ہر بدھ کو ڈیرہ ڈنگہ پر عوامی مسائل سنا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل ڈنگہ کی کھوئی ہوئی عزت ان کو واپس دلائیں گے ۔ ہم نے نہ کبھی غداری کی ہے اور نہ غداری کرنے والوں کی حمایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری قاسم پیارا آف سائوتھ افریقہ نے وفد کے ہمراہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے اہم ملاقات کی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع پیارا کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ، مسلم لیگ کے اہم رہنما چوہدری قاسم پیارا آف سائوتھ افریقہ اپنے وفد کے ہمراہ موضع رنیاں میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے اہم ملاقات ، تفصیلات کے مطابق ، چوہدری قاسم پیارا نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے حلقہ پی پی 113 کے سلسلہ میں آئندہ انتخابات میں اہم امور پر بڑے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی ، جس میں چوہدری قاسم پیارا نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے کہا ہمارا تعلق آپ سے سیاسی نہیں ہے عرصہ دراز سے ہمارا آپ سے ذاتی اور پیار کا رشتہ ہے ، میں آپ کی حلقہ پی پی 113 میں الیکشن مہم خود چلائوں گا ، اُنہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 113 میں میرا وسیع ووٹ بنک ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ تمام تعلق و طریقہ کار بروئے کار لائیں گے جس سے حلقہ پی پی 113 سے آپ واضح کامیابی حاصل کریں ، اُنہوں نے کہا کہ سائوتھ افریقہ سے اپنی کاروباری مصروفیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپ کی الیکشن کمپین کے لیے آیا ہوں اور ہر گھر جا جا کر آپ کا ووٹ بنک مضبوط کرینگے اور بے شک عوام اب آپ کو ہی آئندہ انتخابات میں ایم پی اے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اور سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم نے کبھی بھی جھوٹ اور دغا بازی کے ذریعے کسی کو دھوکے میں نہیں رکھا،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے چوہدری قاسم پیارا آف سائوتھ افریقہ کا رنیاں آمد پر تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا ، اُنہوں نے کہا کہ آپ جیسے مخلص بھائیوں کا ساتھ ہو تو مخالفین جتنی بڑی طاقت میں کیوں نہ ہو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، اُنہوں نے کہا کہ آپ ہمارے چھوٹے بھائی ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ آپ نے سائوتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی گجرات سے وابستہ ہیں اور آپ نے ہمارا وسیع ووٹ بنک مضبوط کیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی جھوٹ اور دغا بازی کے ذریعے کسی کو دھوکے میں نہیں رکھا ، چوہدری برادران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری برادران کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ، ہم سب کو مل کر وطن عزیز کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر والا پاکستان بنائیں گے کیونکہ ق لیگ ایک محبت وطن جماعت ہے اور چوہدری بردران نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں اہم فیصلے کیے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری قاسم پیارا سے ہمیں بہت امیدیں ہیں یہ الیکشن ہمارا نہیں آپ بھائیوں کا ہے ، اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد پیارا ، چوہدری شہزاد حسین اجنالہ ، سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز ، قاری محمد عارف گورسی ، چوہدری وارث کھٹانہ ، چوہدری محمد اسحاق کسانہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محلہ چوہدریاں میں سید نور الحسن شاہ کے پبلک سیکرٹریٹ ڈنگہ کا باقاعدہ افتتاح کر دِیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محلہ چوہدریاں میں سید نور الحسن شاہ کے پبلک سیکرٹریٹ ڈنگہ کا باقاعدہ افتتاح کر دِیا گیا ، عوامی رابطہ دفتر کا افتتاح امیدوار این اے 106 پاکستان مسلم لیگ ن سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں سابق ضلعی نائب ناظم نے کیا ، ڈنگہ آمد کے موقع پر سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں کا فقید المثال استقبال کیا گیا ، سید منظور حسین شاہ گروپ ، نور شاہ لورز اور مسلم لیگی نوجوانوں نے ایک جلوس کی شکل میں سید نور الحسن شاہ کو پنڈال میں لایا گیا اور پھولوں کی پتیارں نچھاور کیں ، عوامی رابطہ دفتر کی افتتاحی تقریب میں شیخ رستم علی سابق جنرل کونسلر ، چوہدری آفتاب احمد ، چوہدری محمد زمان ، مہر محمد انور ، پیر آفتاب شاہ ، عابد فاروق گوندل ، چوہدری ساجد محمود ، انجینئر آصف مجید ، رضوان احمد عرف شیرا چوہان، سیٹھ منیر احمد ، شکیل احمد جٹ ، ملک زاہد حسین ، محمد نعیم ڈار ، میاں محمد اشرف ، میاں فتح محمد ، سید طاہر عباس بخاری ، چوہدری احسان قادر ، چوہدری سجاد احمد ، چوہدری شمریز احمد ، چوہدری محمد سلیم ، چوہدری یاسر حسین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،عوامی رابطہ دفتر کی افتتاحی تقریب سے سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں ، پیر آفتاب شاہ چیئرمین سید منظور حسین شاہ گروپ ڈنگہ ، چوہدری آفتاب احمد سرپرست اعلیٰ سید منظور حسین شاہ گروپ ڈنگہ ، ڈاکٹر پرویز احمد ، سیٹھ منیر احمد ، چوہدری عقیل نثار ، مہر محمد انور ، بائو نوید احمد نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پیپلز پارٹی کی نا م نہاد عوامی حکومت نے گذشتہ 5 سالوں میں ملک کا دیوالیہ کر کے اُسے 50 سال پیچھے دھکیل دِیا ہے ،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پیپلز پارٹی کی نا م نہاد عوامی حکومت نے گذشتہ 5 سالوں میں ملک کا دیوالیہ کر کے اُسے 50 سال پیچھے دھکیل دِیا ہے ، گذشتہ 5سالوں میں جتنے غیر ملکی قرضے لیے گئے وہ گذشتہ 65 سالوں سے بھی دُگنا ہیں ، پیپلز پارٹی در اصل صرف اور صرف مفاد پرست لوگوں پر مشتمل زرداری ٹولہ ہے جو صرف کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست کر کے ملکی خزانے کو کنگال کر چکے ہیں ،اِن خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 مسلم لیگ ن سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے گذشتہ روز ڈنگہ میں اپنے عوامی رابطہ دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی در اصل بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اب پیپلز پارٹی زرداری گروپ جو کہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اُن پر مشتمل ہے ، کائرہ برادران نے گذشتہ 5 سالوں میں اپنے حلقہ کی طرف توجہ دینے کی بجائے لوٹ مار کی طرف توجہ دِی ہے اور ملک کے عوام کی خون پسینہ کی کمائی لوٹ کر غیر ملکی بینکوں میں محفوظ کی ہے ، کائرہ خاندان در حقیقت لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ ہے جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا اور ہر ناجائز طریقہ سے اپنی دولت میں اضافہ کیا ، آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ عوام حلقہ این اے 106 میں کائرہ خاندان کو مسترد کر کے اپنے اوپر کیے گئے مظالم کا بھر پور بدلہ لیں گے اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے ملک کو تمام تر غیر ملکی دبائو بالائے طاق رکھ کر ایٹمی طاقت بنانے والے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرینگے جنہوں نے قومی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ غیر ملکی دبائو کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن ملکی وقار اور عزت پر حرف نہ آنے دِیا ، پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ملک ایک طرف تو ڈرون حملوں کی وجہ سے غیر محفوظ رہا اور دوسری طرف زرداری ٹولہ کی لوٹ مار کی وجہ سے بد حالی اور معاشی بحران کا شکار ہو گیا ، ہم نے 25 سال تک چوہدری برادران سے اتحاد اور وفاداری کی ، لیکن اُنہوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بد یانتی اور منافقت کی سیاست کی خود کو قائد اعظم کے جانشین کہنے والے چوہدری برادران کی قائد اعظم سے محبت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے گجرات میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب جناح سٹیڈیم کو جو کہ چوہدری برادران کے ذاتی سرمایہ سے نہیں بلکہ عوامی دولت سے مکمل کیا گیا اُس کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے بانی پاکستان کا نام ہٹا کر ظہور الٰہی اسٹیڈیم رکھ دِیا گیا۔ ہر بدھ کو ڈنگہ میں اپنے عوامی رابطہ دفتر میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سُنوں گا اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا۔ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور مظلوم کو ہی ہمیشہ اپنا ساتھی سمجھا ہے ۔ حلقہ کے غریب عوام اور اہلیانِ ڈنگہ کا بے پناہ پیار ہی میرا حیقی سرمایہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق آف سیکریالی کا جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈنگہ چوہدری شبیر بلہڑ کے آفس کا دورہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق آف سیکریالی کا جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈنگہ چوہدری شبیر بلہڑ کے آفس کا دورہ کیا ، ، اس موقع پرضیغم عباس، چوہدری شبیر بلہڑ،خالد مغل،مصنف شیراز ، اعجاز احمد ڈار ، وقار خان ، چوہدری خالد ، طیب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ میاں خالد رفیق نے حلقہ پی پی 113 کی سیاسی اور آئندہ انتخابات میں الیکشن کے متعلق صحافیوں سے تبادلہ خیال کیا ، اُنہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ بے شک پارٹی کی وجہ سے ہی الیکشن 2008 میں ہمارا اتنا صوبائی ورک نہیں تھا جتنا نیشنل اسمبلی کی سیٹ کے لیے ورک تھا ، 2008 کا الیکشن ہمارا تعارفی الیکشن تھا باوجود اِس کے کہ صوبائی سیٹ کے لیے اتنا وقت درکار نہیں ہوا کہ بھر پور الیکشن کمپین کر سکیں مگر بہت نمایاں پوزیشن رہی ، اُنہوں نے کہا کہ اب بھی اپنے گروپ ، برادری ، دھڑے ، علاقہ کی عوام کی مشاورت سے حلقہ پی پی 113 پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے دوبارہ الیکشن مہم کا آغاز تیزی سے جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میاں مبارک آف بن کالس کی اہلیہ کا ختم قل 9:30 بجے اُن کے آبائی گائوں بن کالس ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ میں پڑھا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت و سیاسی شخصیت سابق جنرل کونسلر ، معاون بزم عاشقانِ مصطفی میاں خادم حسین کے سمدھن ، میاں وسیم خادم کی ساس اور میاں مبارک آف بن کالس کی اہلیہ جو کہ گذشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی تھی اُن کا ختم قل دِن 9:30 بجے اُن کے آبائی گائوں بن کالس ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ میں پڑھا گیا، ختم قل میں علاقہ بھر سے ممتاز سماجی و سیاسی و مذہبی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : علاقہ کی ممتاز معتبر اور سرکردہ شخصیات انگلینڈ میں مقیم میاں محمد اکرم کے پوتے میاں جہانگیر محمود طارق کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ میں تبدیل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی ممتاز معتبر اور سرکردہ شخصیات انگلینڈ میں مقیم میاں محمد اکرم کے پوتے سابق ممبر ضلع کونسل اور ممتاز سیاستدان میاں طارق محمود آف ڈھلیان کے فرزند ارجمند،انگلینڈ میں مقیم میاں محمد ماجد آف ڈھلیان شریف اور میاں محمد جاوید مرحوم کے بھتیجے ،میاں جواد ،میاں شہروز،میاں وحید کے بھائی،سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید ،سابق تحصیل ناظم قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میاں طارق محمود کے بھانجے میاں جہانگیر محمود طارق کی شادی کے حسین بندھ میں بندھ گئے ان کی بارات اور دعوت ولیمہ کی پروقار رنگ رنگ تاریخ ساز تقریب میں عوامی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد افضل حیات،میاں مظہر جاوید ایم پی اے،میاں طارق محمود تحصیل ناظم،چوہدری اعجاز احمد ایم این اے،حاجی امتیاز احمد ،سید نور الحسن شاہ،میاں اختر حیات ڈی آئی جی ،میاں ارشد حیات،چوہدری محمداسلم،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری خالد پریز ورک،میاںغلام سرر ،چوہدری محمد اکر،چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری عمران اکرم،چوہدری نصیر احمد نور جمال،چوہدری اختر کوٹلہ،چوہدری اقبال پسوال،چوہدری ریاض پسوعال،چوہدری غلام احمد کسانہ،میاں افتخار احمد کولیاں،الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ،ڈاکٹر اعجاز احمد،میاں محمد اشرف،چوہدری مذمل چیلیانوالہ،چوہدری سکندر ،چوہدری خالد مہدی کسانہ،حاجی چوہدری محمد اصغر،چوہدری محمد اصغر،حاجی بشارت احمد،میاںشیراز احمد،چوہدری بشیر احمد امرہ خورد،میاںشیراز احمد برنالی،میاں عبدالغفور پٹواری،چوہدری بلقیس احمد امرہ،چوہدری ناصر محمود،مہر محمد اکبر،چوہدری محمد اختر کوٹلہ،چوہدری محمد اختر سویہ،چوہدری محمداکرم بائو،میاں مبین افضل حیات،میاں اسد ممتاز،چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ،چوہدری سرر بدھووال،میاں سعادت حسین،میاں فتح محمد،مہر ارشاد اللہ،محمد یوسف تارڑ،چوہدری رخسار احمد جوڑا،چوہدری ریاض احمد ٹوپہ رنیاں،چوہدری خالد سہیل چیئرمین،میاںعبدالغفور پٹواری،چوہدری طارق محمود،میاں ندیم خادم،چوہدری آفتاب،میاں محمداشرف،چوہدری اصغر علی،چوہدری ریاست علی،چوہدری ظفر،اقبال بابکا،چوہدری مہدی خاں بجاڑ والہ،میاں جہانگیر عالم،چوہدری محمد اسلم گمٹی،مہر محمد صدیق،میاں خالد محمود،میاں عمران ایڈووکیٹ،چوہدری ناصر محمود،میاں فتح محمد،میاں افضل حیات منا،چوہدری ناظم حسین،چوہدری طارق محمود پٹواری،چوہدری عدنان افضل،سید ریاض حسین شاہ لسوڑی کلاں،چوہدری ریاض گرسی،چوہدری عقیل احمد،الحاج چوہدری اقبال منج،چوہدری شکیل منج،حاجی مردان ،میجر نوید،چوہدری خالد سہیل مہرانہ،میاں محمد خاں،پیر مصور حسین،چوہدری امتیاز احمد،چوہدری شارت گمٹی،میاں اختر ڈھلیان،میاںظفر ،چوہدری سعیدگجر،سلیم عابد پیرزادہ،میاں صدیق،میاں افضل حسنین،میاںمحمد اقبال،چوہدری محسن،چوہدری ماجد،چوہدری محمد اسلم نمبردار،پیر فرحت عباس چکوڑی شیر غازی،چوہدری بشارت چھوکر کلاں،حاجی غضنفر علی،میاںطارق محمود،چوہدری اسجد حیات،چوہدری شوکت،چوہدری طاہر،حاجی چوہدری جاوید اقبال،چوہدری ارشد مہر نمبردار،سید اسلم شاہ پنجن شہانہ،سید الطاف حسین شاہ،میاں اختر،میاں عبدالوحد،میاں عبدالوحید،میاں قیصر،محمد اعظم گجر،میاںماجدانور پاشا،عارف ڈار،چوہدری اصغر مہرداد،میاں سہیل عزیز،چوہدری خالد مہدی،چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد عارف،چوہدری محمد یوسف تارڑ،ایس ایچ او،چوہدری لیاقت علی ایس ایچ او،چوہدری محمد اسلم گوندل ایس ایچ او،چوہدری گلزار احمد رانجھا ایس ایچ او،چوہدری محمد آصف ایس ایچ او،چوہدری الطاف ڈوگہ،چوہدری وقار گجر،چوہدری ساجد بھدر ،مہر ارشاد اللہ،چوہدری اختر سویہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور میاں طار ق محمود اور انکے فرزند ارجمند میاں جہانگیر محمود طارق اور میاںمحمد ماجد اور انکی فیملی کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ بھر میں 121مقامات پر اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد اللہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں عوام سے جو کمٹمنٹ کی اسکی تکمیل کیلئے بھر پور انداز سی ڈیوٹی دی اور حلقہ بھر میں 121مقامات پر اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی ڈنگہ شہر اور لالہ موسیٰ سمیت دیہی آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے بعد60دیہات میں گیس منصوبوں پر کام ہو گیاہے آنے والے انتخابات میں گلی نالی،سوئی گیس کے پائپوں کے عوض ووٹ مانگنے کی بجائے اپنی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ عوام کے پاس جائوںگا،ہم اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس کی رحمتوں کی بدولت آج ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوام کی نظروں میں سرخرو ہوئے ہیں ترقیاتی کام کرانا میری ڈیوٹی اور فرض تھا یہ میرا کسی پر کوئی احسان نہیں،اور نہ ہم اس حوالہ سے ووٹ کے طلبگار ہیں ہم اپنے حلقہ کی عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جنہوں نے مجھ پر دو مرتبہ اظہار اعتماد کرتے ہوئے ایم این اے بنایا جس کی بناء پر ہمیں گورنر شپ اور وزارت منصب جلیلہ کا قلم دان ملا،اس کا تمام تر کریڈٹ ہمارے حلقہ کی غیور بہادر دلیر نڈر عوام کو جاتا ہے جس نے ہمیشہ تمام دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرے حق میںفیصلہ دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے صوبائی حکومت ہزارہ کمیونٹی کے تحفظات دور کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نگران وزیراعظم کیلئے اتفاق نہ ہو سکا تو اس کا بھی طریقہ کار ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اتفاق نہ ہو سکا تو اس کا بھی طریقہ کار ہے،سولہ مارچ کے بعد جو دنوں کے اندر دیئے گئے ناموں میں سے فیصلہ کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے کھاریاں میں بیکرز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،انہوںنے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیںنگران وزیراعظم کیلئے طاہر القادری اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں ایک عرصہ سے ہم سے علیحدہ ہو چکے تھے،الیکشن کے قریب یہ ڈرامہ بازی چلتی ہے اب الیکشن آگئے ہیں اس کیلئے اپنی انتخابی تیاری کیلئے چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں قلابازیاں لگانے کو عوام پسند نہیں کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا مذہب دین اسلام پیار محبت اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب دین اسلام پیار محبت اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے ہمیں آپس میں فروغی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیارمحبت سے رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے ہم استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد اور یکجان ہو کر اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنا ہے،میاں طارقہمارا دین اسلام ہمیں آپس میں پیار محبت امن بھائی چارہ کا درس دیا ہے جس پر کاربند ہو کر بے شمار برائیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں تمام مکاتب فکر کے افراد اپنے اختلافات ختم کر کے معاشرہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں،ہم دونوں فریقین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری آوازپر لبیک کیلئے ہوئے آپس میں صلح کی ،اس صلح سے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہونگے،ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں آپس میں اتحاد یکجہتی کے ساتھ اتفاق سے رہنا ہوگا۔