وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو نئی قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نواز شریف کو وزارت داخلہ کے دورے کے دوران نئی قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، سب کو مل کر دہشتگردی کیخلاف کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔

وزارت داخلہ کے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری نثار اور وفاقی سیکریٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ قمر زمان چوہدری نے دہشتگردوں کیخلاف نئی قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

سیکیورٹی ادارے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کورڈینیشن بڑھائیں۔ نواز شریف اس سے پہلے بھی ایک بار وزارت داخلہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی قومی سلامتی پالیسی پر نواز شریف کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور حساس اداروں کے سربراہوں سے بھی اس ضمن میں مشاورت کو حتمی شکل دی جائے گی۔