صدر زرداری پارٹی اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں، آغا سراج درانی

Agha Siraj Durrani

Agha Siraj Durrani

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درا نی نے کہا ہے کہ تمام جما عتیں مل کر کام کر یں تو ملک کی صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری پارٹی اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں انہوں نے طو یل عر صہ جیل میں گزارا، صدارت کے عہدے سے ہٹنے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر نہیں جا ئیں گے

سکھر میں صحافیوں سے بات کر تے ہو ئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درا نی کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام جما عتوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں جس میں متحدہ بھی شا مل ہے اگر وہ سندھ کے لئے کو ئی اچھی تجو یز دیتے ہیں تو ہم سب کو ملکی مفاد کے لئے اسے ماننا چاہئے۔

کیو نکہ یکجہتی سے بہتر فیصلے سامنے آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو مل کر پا رٹی کے فیصلے کریں گے اور وہ صدارت کے عہدے کو منتقل کرنے کے بعد ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔