معمولی توتکرار پر باپ بیٹوں نے ایک شخص کو قتل کر دیا

گجرات (جمیل احمدطاہر) معمولی توتکرار پر باپ بیٹوں نے ایک شخص کوقتل کر دیا، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز محمد عباس ولد میاں خاں قوم گجر اور ملک اضل میں معمولی توتکرار ہوگئی تھی۔

جس پر مشتعل ہوکر ملک افضل اور اسکے بیٹوں نے چھری کے وار کر کے اس کو قتل کردیا ۔تھانہ رحمانیہ پولیس نے ملک افضل اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔