میرانشاہ: طالبان کے پولیٹیکل انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، اسکول جانے پر پابندی اٹھالی

Miramshah School

Miramshah School

شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگیاور طالبان کے درمیان مذکراتی عمل کامیاب ہوگیا۔ طالبان نیاسکول کھولنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ شمالی وزیرستان کی ایجنسی میران شاہ میں طالبان نے طلبا و طالبات کے اسکول کالج جانے پر لاگئی جانے والی پابندی اٹھالی ہے۔ قبائلی جرگہ اور مقامی طالبان کے درمیان مذاکرات میں طالبان نے غیر مشروط طور پراسکول کالج کھولنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

میران شاہ میں پانچ ماہ قبل مقامی طالبان نے درس و تدریس پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند کرا دیئیتھے۔ پانچ ماہ کے دوران طالبان کی جانب سے پچاس سے زائد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ کامیاب مذکرات کے بعد اسکول کالج کھل جانے پر والدین اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم پانچ ماہ بندش کے باعث بیشتر اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ جسے فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے۔