ن لیگ کا بدانتظامی کا شکار کارپوریشنز کے سربراہان کو فارغ کرنے کا فیصلہ

PML N

PML N

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے خسارے اور بد انتظامی کا شکار کارپوریشنز کے سربراہان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میاں نوازشریف کے حلف اٹھانے کے چند روز کے اندر فیصلے پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔

ذرایع کے مطابق نئے سربراہان کے لئے وزیر اعظم کے نامزدگی کے خصوصی اختیارات کی بجائے اشتہار دیکر نئے لوگ لگائے جائیں گے اور ہر ادارے کے متعلقہ پیشہ ور افراد کو ترجیح دی جائے گی جو بین الاقوامی اداروں میں بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہوں سب سے پہلے پی آئی اے اور پاکستان سٹیل اور ریلوے نیشنل شپنگ کارپوریشنز کے لئے اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جبکہ واپڈا کے انتظامی معاملات میں بہتری کے لئے بھی سربراہ کی تبدیلی بھی متوقع ہے پانچ بڑی کارپوریشنز کا خسارہ 400 ارب روپے تک ہے۔ مسلم لیگ ن اس رقم کو بچا کر توانائی بحران کے حل کے لئے خرچ کرنا چاہتی ہے اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اتفاق پا گیا ہے۔