ملتان : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں صوابی کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق صوابی کا رہائشی نوید نے کائنات سے ڈیڑھ سال پہلے پسند کی شادی کی اور گھر سے بھاگ کر تین ماہ پہلے ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

جہاں پر لڑکی کے رشتے داروں نے پہنچ کر دونوں کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کے لئے نوید کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔