ممئبی حملہ کیس : جوڈیشل کمیشن 11 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگا

Mmyby attack case

Mmyby attack case

کراچی (جیوڈیسک) ممبئی حملہ کیس میں جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کیلئے گزٹ نوٹیفکیشن انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ آٹھ رکنی جوڈیشل کمیشن 11 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگا۔ سینئر پراسیکیوٹر چودھری اظہر کو تاحال پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی روانگی کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ممبئی حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی۔ جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کیلئے وزارت داخلہ کا گزٹ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ کمیشن کی 11 ستمبر کو بھارت روانگی سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔ 8 رکنی جوڈیشل کمیشن بھارت میں مقدمے کے 4 گواہوں پر جرح کرے گا۔ مقدمے کی سماعت 18 ستمبر کو دوبارہ ہوگی۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے سینئر پراسیکیوٹر چودھری اظہر کو تاحال پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے 12 روز قبل پاسپورٹ تجدید کیلئے بھجوایا گیا تھا۔ سینئر پر اسیکیوٹر کے پاسپورٹ کی تجدید میں تاخیر سے جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔