مودی سرکار کی انتہاپسندی، مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

 Mother Teresa

Mother Teresa

کولکتہ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں مسلمان کے ساتھ اب عیسائیوں کوبھی انتہاپسندی کا سامنا۔ بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنصد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔

مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزار مریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔