مودی مسلمانوں سے مخلص ہیں تو بابری مسجد کیوں دوبارہ تعمیر نہیں کرا دیتے، راہول گاندھی

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں انگریزوں کوان کی جماعت نے شکست دی اسی طرح بی جے پی کو بھی شکست دیں گے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر نریندرمودی مسلمانوں سے اتنے ہی مخلص ہیں تو پھر بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کرادیں اور اس کیس میں مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ بھی کریں لیکن وہ ایسانہیں کریں گے کیونکہ ان کی جماعت نے کبھی بھی اچھے کام نہیں کیے صرف باتوں سے زیر کرتے ہیں۔