محمد البرادعی کو ملک کا عبوری وزیراعظم مقرر نہیں کیا گیا,عدلی منصور

Adly Mansoor

Adly Mansoor

مصر (جیوڈیسک) مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے کہا ہے کہ محمد البرادعی کو ملک کا عبوری وزیراعظم مقرر نہیں کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ابھی مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب اخوان المسلمون کی جانب مظاہروں میں شدت آگئی.

ہفتے کے روز مصری حکام نے کہا تھا کہ محمد البرادعی کو عبوری وزیر اعظم مقرر کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور وہ کسی بھی وقت وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ مصری صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ عبوری وزیراعظم کی تعینانی کے لیے مشاورت کا عمل کا جاری ہے۔

محمد البرادعی کی تعیناتی کے اعلان پر مصر کی سلفی جماعت نور پارٹی نے محمد البرادعی کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ البرادعی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد البرادعی نے ہفتے کو عبوری صدر عدلی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ اعلان ہوا تھا کہ البرادعی ملک کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔

محمد البرادعی مصر میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ادھر ملک میں محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ محمد البرادی کی تعیناتی کے اعلان کے بعد احتجاج میں تیزی آ گئی تھی۔ مصر میں صدر مرسی کی برطرفی کے بعد ان کے حامیوں کے مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کرتے جا رہے ہیں اور اب تک تشدد کے مختلف واقعات میں تیس کے قریب افراد ہلاک اور ایک ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔