معین خان بھی کوچ کی دوڑ میں شامل، وسیم اکرم اور میانداد کی تائید حاصل

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) جاوید میانداد اور وسیم اکرم کی حمایت نے معین کو بھی ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدواروں میں شامل کر دیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سابق کپتان کو ہیڈ کوچ کیلیے موزوں امیدوار خیال کیا جا رہا ہے، وسیم اکرم ان کے تقرر کے حامی ہیں لیکن وہ صرف 4 ماہ کیلیے معین کو ذمے داریاں سونپنے کے حق میں ہیں، کوچ کمیٹی کے ایک رکن جاوید میانداد کی حمایت بھی معین کو ہی حاصل ہوگی۔

انتخاب عالم اور سبحان احمد چاہیں گے کہ وقار یونس ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں، ذرائع کے مطابق محسن کو بیٹنگ اور اعجاز احمد کو فیلڈنگ کوچ بنایا جاسکتا ہے، دریں اثنا ٹیم کے سابق غیر ملکی فیلڈنگ کوچ جولین فائونٹین بھی بورڈ کے ریڈار میں موجود ہیں۔