پیر پھسلنے کے باوجود ڈچزآف کیمبرج کی سماجی تقاریب میں شرکت جاری

Dcz Cambridge

Dcz Cambridge

برطانیہ (جیوڈیسک)مانچسٹرشہزادہ ولیم کے ساتھ ایک تقریب میں پیر پھسلنے کے باوجود ڈچزآف کیمبرج کیٹ مڈلٹن تقاریب میں بھر پور شرکت کررہی ہیں اور آج انہوں نے ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں انہیں غیرمتوقع گفٹ ملا۔ ڈچزآف کیمبرج مانچسٹرکے اس سکول آئیں جسکے دورے کااعلان ہونے کے چندہی گھنٹے بعد عمارت پر حملے کیے گئے تھے۔

یہاں موجود افراد نے شہزادہ ولیم اور کیٹ کیڈاگ کے لیے بھی تحفہ دیاجس پر ڈچزآف کیمبرج اظہار تشکر کیے بنانہ رہ پائیں۔تقریب کے لیے انہوں نے کینیڈین ڈیزائنر کاتیارکردہ سلک ڈریس منتخب کیاتھا۔ شرپسندوں نے گیارہ اپریل کو اس اسکول کے میدان پر حملہ کردیا تھا اور اسکے کھیلوں کے میدان کو بھی برباد کردیاتھا۔

کیٹ مڈلٹن کے دورے کے لیے انتظامات آخری مراحل تک جاری رہے۔مختصرخطاب میں ڈچزآف کیمبرج نے نشے کی لعنت سے نجات حاصل کرنے سے متعلق اقدامات پرزوردیا۔کیٹ نے40 منٹ تک ان بچوں سے بھی ملاقات کی جو ڈچزآف کیمبرج کی مدد چاہتے تھے۔ کیٹ مڈلٹن تین ماہ میں اس بچے کی والدہ ہوں گی جو برطانیہ کی سلطنت کاوارث ہوگا۔