پیر سید خواجہ الحاج محمد ذکاء الحسنین رضوی چشتی اجمیری کا دوسرا سالانہ عرس مبارک 10مارچ کو کنجاہ میں منعقد ہو گا

کنجاہ( جی پی آئی) حضرت پیرسیدخواجہ الحاج محمدذکاء الحسنین رضوی چشتی اجمیری آستانہ عالیہ پاکپتن شریف کادوسراسالانہ عرس مبارک وجشن میلادمصطفے صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم 10مارچ بروز اتوار بعدا زنماز عشاء بمقام شفاخانہ حیوانات ہسپتال کنجاہ زیرصدارت جانشین قبلہ شہیدمسافرمدینہ حضرت پیر سیدمحمد احمد رضا الحسنین رضوی چشتی اجمیری،زیرقیادت مجاہداہلسنت غازی ناموس رسالت محمدثاقب شکیل جلالی سربراہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان منعقد ہورہاہے۔

جس میں خصوصی خطاب شیخ الحدیث والتفسیرمناظراسلام پیرطریقت رہبرشریعت پیرسیدمحمد عرفان شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھکھی شریف فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی سرپرست اعلی جماعت اہلسنت کنجاہ حاجی محمد بشیر احمد چٹھہ ہونگے۔

نقابت کے فرائض ناظم اعلی جماعت اہلسنت کنجاہ افضال احمدرانجھاسرانجام دیں گے۔خصوصی شرکت مجاہداہلسنت چوہدری محمدفیصل گوندل جلالی کریں گئے۔بزم شہیدمسافرمدینہ کنجاہ کے امیراعتاق احمدکٹھانہ ،گلزاراحمدچشتی ،محمدرضوان چشتی ودیگرعہدیداروں نے بتایاکہ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اورلنگرکاخصوصی اہتمام ہوگا۔