منی مارکیٹ سسٹم سے 56 ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا گیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے تیسرا اوپن مارکیٹ آپریشن کیا گیا۔ منی مارکیٹ سسٹم سے چھپن ارب روپے کا اضافی سرمایہ نکال لیا۔ عید پر نقدی کی اضافی ضرورت کے باوجود منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی فراوانی ہے۔

جس کی وجہ سے اسٹیٹ بنک نے اضافی سرمایہ نکالنے کے لئے ٹی بلز فروخت کئے۔ پانچ روز کیلئے فروخت کئے گئے بلز پر سود آٹھ اعشاریہ پانچ صفر سالانہ شرح سے ادا کیا جائے گا۔ ٹی بلز خریداری کے لئے نو بینکوں نے 80 ارب کی پیشکش فراہم کیں۔