چین: اضافی کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی پابندیاں ہٹا دی جائیں

China

China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ خارجہ تجارت میں اختلافات کے حل پر مبنی “فیز 1” سمجھوتے کے اطلاق کے دوران اضافی کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔

چین وزارت تجارت کے ترجمان گاو فِنگ نے کہا ہے کہ ہم نے سمجھوتے کو فعال کرنے کے لئے تمام ضروری کوششیں کی ہیں۔

گاو نے اضافی کسٹم ڈیوٹی اور پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے سازگار ماحول اور شرائط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیز 1 سمجھوتے نے کورونا وباء، اقتصادی مندی اور رسد میں رکاوٹوں کے باوجود عالمی اقتصادیات پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس سمجھوتے نے فریقین کو بھی اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچایا ہے۔

گاو نے کہا ہے کہ چین کی حالیہ 40 سالہ اقتصادی کامیابیوں کا سبب اصلاحات اور بیرونی دنیا کے لئے کھُلی پالیسی کے ساتھ منڈی اور حکومتی کردار کا موئثر اتصال ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی خسارے اور بیجنگ انتظامیہ کی رقابت مخالف صنعتی حوصلہ افزائی پالیسیوں کو وجہ دِکھا کر 2018 میں چین سے درآمد کی جانے والی ٹیکنالوجی مصنوعات پر اضافی کسٹم ڈیوٹی لگا دی تھی۔

چین کی طرف سے جوابی کاروائی کے بعددو طرفہ شکل میں کسٹم ڈیوٹیوں میں اضافے کی دوڑ شروع ہو گئی جسے رائے عامہ نے “تجارتی جنگ” کا نام دیا تھا۔

سال 2019 میں فریقین نے فیز 1 سمجھوتے کو فکری تضاد کی وجہ سے التوا میں ڈال دیا ، دو طرفہ اتفاق سے کسٹم ڈیوٹیوں میں اضافے کو ملتوی کر دیا اور چین نے امریکہ سے بعض برآمدی مصنوعات خریدنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔