منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی، اسٹیٹ بینک نے قوانین سخت کر دیئے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین مزید سخت کر دئیے، ایکسچینج کمپنیوں کو صارف کی شناخت حاصل کرنا ہو گی۔ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے مطابق ڈھائی ہزار ڈالر یا اس سے زائد کی خریداری کی صورت میں ایکسچینج کمپنیوں پر صارف کی شناخت حاصل کرنا لازمی ہو گا۔

اس مقصد کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، اوور سیز پاکستانیوں کا قومی شناختی کارڈ،پاکستان اوریجن کارڈ اور پاسپورٹ کو استعمال کیا جا سکے گا۔دس ہزار یا اس سے زائد کی ٹرانزیکشن پر خریدار کے نیشنل ٹیکس نمبر کا حصول ضروری قرار دے دیا گیا۔

پچیس ہزار یا اس سے زائد مالیت ڈالرز کی خریداری کی ادائیگی صارف اپنے اکانٹ سے کراس چیک، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور پے آرڈرز کے ذریعے کرنے پابند ہو گا۔