چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل کل ہو گی

Moon

Moon

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الاول 1442ھ جمعرات 17 دسمبر 2020 کو ہو گی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود۔

پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی۔