رواں سال اب تک 6 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی گئی: نیب لاہور

NAB

NAB

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کا کہنا ہے کہ 20 سال میں کرپٹ عناصر سے 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے پلی بارگین کےذریعے اکٹھے کیے گئے.

نیب لاہور نے 20 سال میں کرپٹ عناصر سے ریکوری کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2017 سے 2020 تک 14 ارب 99کروڑ روپے پلی بارگین کے ذریعے اکٹھے کیے گئے جب کہ 2020 میں اب تک6 ارب 18 کروڑ 94 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی جا چکی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق 2017 میں 2 ارب 71 کروڑ 54 لاکھ، 2018 میں 3 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ اور 2019 میں 2 ارب 80 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔