مون سون بارشوں کا سلسلہ 4 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ چار اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ لاہور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بنوں میں 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، قلات اور ہزارہ ڈویژن چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ چار اگست تک جاری رہے گا جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں حبس اور گرمی میں کمی کا امکان ہے۔