چاند نظر نہیں آیا ، یکم ذوالقعدہ 28 اگست کو ہو گی

Muneeb Ur Rehman

Muneeb Ur Rehman

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ذوالقعدہ جمعرات 28 اگست کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات میں ہوا جس میں زونل کمیٹیوں کےممبران نے بھی شرکت۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پرمطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ذوالقعدہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ کل 30 شوال جبکہ یکم ذوالقعد 1435 ہجری بروز جمعرات 28 اگست 2014 کو ہو گی۔