مونس الہی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

Moonis Elahi

Moonis Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم نے چوہدری مونس الہی کو پنجاب اسمبلی میں جماعت کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ قائد اعظم پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کے دستخطوں سے جمع کرائے جانے والے لیٹر میں آگاہ کیا گیا ہے۔

چوہدری مونس الہی پنجاب اسمبلی کے پلیٹ فارم سے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔ پنجاب کے ایوان میں مسلم لیگ قائد اعظم کے ارکان کی تعداد نو ہے۔ مسلم لیگ قاف کی قیادت نے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔