لاہور ہائیکورٹ: شریف برادران اور ن لیگ کے اہم رہنماوں کے خلاف درخواست دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہورہائی کورٹ میں شریف برادران ، چوہدری نثار اور خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف برادران اور خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آیا مگر تینوں رہنماوں نے کاغذات نامزدگی میں اس فیصلے کا ذکر نہیں کیا جبکہ چوہدری نثار کی اہلیہ اور بچے دوہری شہریت رکھتے ہیں اور انھوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے درست ظاہر نہیں کیے۔

درخواست گزار کے مطابق چاروں رہنما آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔