زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جاسکے گا : الیکشن کمیشن

ID Card

ID Card

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بھی ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ سے زائد ہے تمام ووٹرز کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل ہیں۔

مگر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان خورشید عالم کے مطابق معیاد ختم ہونے کی بنیاد پر کسی کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اگر ایسا کیا گیا۔

تو لاکھوں شہری ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ کا مقصد صرف ووٹر کی شناخت کی تصدیق ہے۔