پاکستان کو امریکی غلامی سے آزاد کراں گا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 3ہفتے بعد ہم ایک نئے پاکستان کا آغاز کریں گے، اور پاکستانی عوام کو امریکی غلامی سے آزادی دلائی جائے گی، قبائلی علاقوں سے فوجیوں کو واپس لائیں گے، اپنی فوج کو بچائیں گے۔ کرک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جنگ سے نکالیں گے۔

پشتون علاقوں میں امن قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکووں کو عوام11مئی کے دن شکست دیں گے،اب ان کی باریاں اورنورا کشی ختم ہوگئی ہے،زرداریوں اورشریفوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو تحریک انصاف کو ووٹ دیں،لیپ ٹاپ سے نوجوان خریدے نہیں جاسکتے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ عوام سے کیے گئے۔

وعدے پورے کریں گے،آج کرک کے کئی علاقوں میں گیس بھی نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 10سال میں عوام سے جھوٹ بولے گئے، وہ عوام سے سچ بولیں گے،نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہیں اور نہ کبھی جھکیں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پرانے سیاستدان شامل کرسکتے تھے مگر نئے لوگ سامنے لائے،تحریک انصاف نے 80 فیصد سے زائد ٹکٹ نئے لوگوں کو دیے ہیں۔