موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کر گیا

Noor Hassan

Noor Hassan

لاہور (جیوڈیسک) موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کر گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نور حسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نور حسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

آپریشن کے بعد نورحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیور نورحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔

نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔