تحریک انصاف کا موہڑہ گلشیراورڈھاب پڑی میں ایک بڑا کھڑاک عمائدین علاقہ کا والہانہ استقبال

چکوال : تحریک انصاف کا موہڑہ گلشیراورڈھاب پڑی میں ایک بڑا کھڑاک عمائدین علاقہ کا والہانہ استقبال اور حمایت کی یقین دہانی کروا دی اس موقع پرچوہدری ایاز امیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کوان مشکلات کی بیماری سے دوچار کرنے والوں کے پاس اس بیماری کا کوئی موثر حل موجود نہیں اس کو صر ف ایک نئے داکٹر کی ضرورت ہے۔

جوکہ صرف اور صرف عمران خان کی صورت میں موجود ہے میری آپ عوام سے درخواست ہے کہ تبدیلی کے ایک نشان بلے کو یا درکھیں اور بلے پر مہر لگا کر کامیاب بنائیںتاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل سنور سکے۔

اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی علی ناصر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کا منشور بیان کیا اور میزبان مقرر کی حیثیت سے ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ نے اہلیان موہڑہ گلشیرکی جانب سے قائدین کو مکمل حمایت کی یقین دھانی کروائی جبکہ ڈھاب پڑی سے پروفیسر ڈاکٹر عمران نے میزبان مقرر کاکردار ادا کیا۔