PP-21 کے حلقہ موضع نچندی میں ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

موضع نچندی : PP-21 کے حلقہ موضع نچندی میں ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر شوکت حسین کرولی اور راجہ یاسر سرفراز نے شرکت کی اور ان کے ہمراہ چوہدری اظہر چکرال ،ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ،راجہ عثمان سرفراز،ملک وقار الحسن اور دیگر ساتھی موجود تھے۔

معززین موضع نچندی کپتان (ر) ظہور صاحب،راجہ اسرار،نجم الحسن،جہانگیر ساقی،محمد گلستان ،محمد جہانگیر،شکیل حسین،مختار حسین اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔یونین کونسل جنڈ خان زادہ کے موضعات سے پنج ڈھیرہ،ڈھپئی،کھوکھر اور نچندی کی میٹنگ کے آرگنائزر ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ تھے۔

جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو لنڈی پٹی میں نا قابل تسخیربنانے کی طرف بھرپورپیش قدمی شروع کر دی ہے اور باقی سیاسی جماعتوں کو شدید پریشانی میں مبتلاکر دیا۔