پی کے میپ کا عثمان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

Usman Kakar

Usman Kakar

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 9 جولائی کو موسیٰ خیل میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اسی طرح 11 جولائی کو ضلع شیرانی، 12جولائی کو ژوب، 13جولائی کو قلعہ سیف اللہ، 14 جولائی کو لورالائی، 15جولائی کو دکی، 16 جولائی کو سنجاوی اور 17جولائی کو ہرنائی جب کہ باقی علاقوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔