مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران الیکشن میں بھر پور نتائج دیں گے۔علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : ایم ۔ڈبلیو ۔ایم کے این اے 48سے نامزد امید وار علامہ اصغر عسکری نے کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایم ۔ڈبلیو ۔ایم پہلی مرتبہ عملی سیاست میں آئی ہے مگر عوام کا بھر پور استقبال مثالی ہے اور عوام نے جس جوش و جذبے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وہ قابل داد ہے انہوں نے کہا کہ 11مئی ظالم ،کرپٹ ،اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا ہم اصولوں کی سیاست کی سیاست کو فروغ دیں گے۔علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل ہما ری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

ہمارے حلقے میں مال و دولت کے بل بوتے پر ووٹ خریدنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عوام اہلیت دیکھ کر وو ٹ دیں گیاور نظریے کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں میں ورکرز کے کام سے اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔