پیپلزپارٹی کی حکومت کی پانچ سالہ ناقص کارکردگی کے باعث ملک پچاس سال پیچھے جا چکا ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کا نتیجہ ہیں ‘پیپلزپارٹی کی حکومت کی پانچ سالہ ناقص کارکردگی کے باعث ملک پچاس سال پیچھے جا چکا ہے۔

ملک میں بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کا بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونا ملک بھر کے کارخانے اور فیکٹریوں کا بند ہونا غریب آدمی کے چولہے ٹھنڈے ہونا چوری ڈکیتی اور قتل و غارت ان حکمرانوں کے غریب عوام کیلئے تحفے ہیں۔

اس لئے اب پوری قوم پیپلزپارٹی سے نجات حاصل کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور پوری قوم ان بحرانوں اور مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے میزائل پر مہر لگا کر ملک کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

ہمارے نامزد امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اب وقت آچکا ہے کہ کرپٹ اور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے نے ملک و قوم کو نت نئے بحرانوں اور بے شمار مسائل سے نجات دلائی جائے۔