تحریک انصاف کا بھارتی طیارے کی سرحدی خلاف ورزی پر شدید رد عمل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

حکومت بھارتی دراندازی کا سختی سے نوٹس لے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ بھارت نے حالیہ دنوں میں دوسری مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی شرانگیزی خطے کے امن اور سلامتی کے لیے ٹھیک نہیں۔