ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی عہدے سے فارغ

Hashim Raza Zaidi

Hashim Raza Zaidi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی موسلادھار بارشیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھی لے ڈوبی، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی، ہاشم رضا زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا، ترجمان کے مطابق حالیہ بارش کے دوران بلدیہ کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کو ہٹایا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کو ہٹانے کا فیصلہ وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر کی سفارش پر کیا گیا ہے، وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔ وزیر بلدیات نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔