پشاور : سیلابی ریلے میں تین بچے بہہ گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں

Flood Relay

Flood Relay

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر سیلابی ریلے سے تین بچے بہہ گئے۔ 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث ورسک روڈ پر تین بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 2 بچوں کی لاشیں آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد نکال لی گئیں۔ جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔