تحریک انصاف میں روایتی اورمفاد پرست سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں :ایم اے تبسم

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی اصل طاقت عوام ہیں اس لیے کسی سیاستدان کے آنے اورجانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں روایت سے ہٹ کر سیاست متعارف کرادی ہے جس سے سیاست میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کی ،انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آنے والے الیکشن کیلئے ہوم ورک تیار کر لیا ہے۔

انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔آنے والے الیکشن میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت کا ہو گا اور نوجوانوں کی اکثریت تحریک انصاف کیساتھ ہے ،ایم اے تبسم نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام جدوجہد عوامی حقوق و مفاد کی بحالی ہے موجودہ وفاقی حکومت اور اتحادیوں کا گٹھ جوڑ جو صرف اور صرف اقتدار کے لیے ہے عوام اسے قبول نہیں کرسکتے یہ لوگ نہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورنہ عوام کے بلند معیار کے لیے کام کرتے ہیں۔

بلکہ صرف ان کے لوٹ مار کے مفادات ہیں اس جمہوریت نے عوام کو معاشی بدحالی میں دھکیل دیاہے۔عدلیہ کاسخت احتساب ہی احساس محرومی میں ڈوبے عوام کو انصاف فراہم کرسکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف میں روایتی اورمفادپرست سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کانعرہ لگایاہے جس کیلئے مخلص اورمحب وطن امیدوارہی آئندہ الیکشن میں میدان میں اتارے گی۔