کاہنہ میں عطائی ڈاکٹراورحکیم کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے،عوام متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی۔

لاہور : کاہنہ اورگردونواح میں عطائی ڈاکٹر اور حکیم کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے،کاغذی کاروائی کیلئے کبھی کبھارا کا دکا عطائی ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کر دی جاتی ہے جو معمولی جرمانہ اور بھاری نذرانہ دیکر دوبارہ دھندہ شروع کر دیتے ہیں،تفصیلات کے مطابق کاہنہ اوراس سے ملحقہ دیہات میں اس وقت درجنوں عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں نے کلینک کھول رکھے ہیں۔

جہاں زیادہ ترغریب اور لاچار مریض ہی آتے ہیں جن سے عطائی علاج کے نام پرنہ صرف بھاری رقمیں بٹورتے ہیں بلکہ ناقص علاج کی وجہ سے مریض کوموت کے منہ تک بھی پہنچادیتے ہیں جبکہ دوسری طرف متعلقہ احکام اس وقت ہی ان جعلی کلینکوں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں جب کوئی بڑاحادثاتی واقعہ رونما ہوتا ہے۔

جیساکہ زہریلاسیرپ پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعدمحکمہ صحت کچھ دیر کیلئے حرکت میں ضرور آیا مگر دو تین کلینک کاغذی کارروائی کیلئے سیل کرنے کے بعدپھرلمبی تان کر سو گیا ہے۔